نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے،

میں اور عاصر (Asser)زندگی بھر کے لئے ہمسفر بن گئے ہیں۔


ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم والے گھر میں ہوئی ،برائے کرم ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں،ہم اپنی نئی زندگی کے سفر کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ملالہ یوسفزئی کو شادی پر ٹویٹر پر مبارکباد دی اور ماشاء اللہ بھی لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں