اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر ۔

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

بابر اعوان کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر آپ سے بات کرنا چاہ رہی ہے اس لیے اسے مؤخر کر دیا جائے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو مؤخر کر دیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ک حق سمیت متعدد بل پیش کیے جانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں