لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ڈاکٹر ہسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادوں چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
عثمان بزدار نے ق لیگی سربراہ کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں، وہ پاکستان کے سینئر سیاست دان ہیں۔انہوں نے ہمیشہ رواداری اور شرافت کی سیاست کی ہے ۔ سیاست میں چودھری شجاعت کا اونچا مقام ہے۔