کابل : طالبان نے خواتین فنکاروں کے ٹی وی ڈراموں میں کام پر پابندی لگادی ۔

کابل (ڈیسک رپورٹ) افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری آ ٹھ نکات مشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاورسکرین پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آ ٹھ نکات میں شامل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تو ہین مذہب کرنے والے کا میڈی اورانٹر یلمٹ کے پروگراموں پر بھی پابندی ہو گی ،طالبان نے غیرملکی ثقافت کوفروغ دینے والی غیر کی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں