جہلم (محمداسماعیل چوہدری) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3 کس ملزمان(1) محمد اقبال ولد احمد خان ساکن پروفیسر کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ
سے 2 عدد بندوق 12 بور معہ 8 کارتوس برآمد
(2) محمد اویس ولد محمد شبیر ساکن باغ محلہ جہلم سے 6 لیٹر شراب برآمد
(3)ہارون شوکت ولد شوکت جاوید ساکن ڈھوک جمعہ جہلم سے 2 کپی شراب برآمد
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان (1)اویس رشید ولد عبد الرشید ساکن ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 راونڈز برآمد
(2)عابد حسین ولد محمد یار ساکن ضلع سرگودھا کے قبضہ سے 10 ضرب راونڈز زندہ پسٹل 30 بور برآمد
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم شہزاد ولد محمد صدیق ساکن نور پور جہلم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔