پاکستان کوریا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے، چودھری پرویزالٰہی

لاہور : قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو Mr. Suh Sangpyo کی ملاقات!
ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ بھی شریک تھے۔

کورین سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری مسٹر بیونگ سیو آہن Mr. Byeong Seo Ahn اور مس ابیہا ایف این یو Ms. Abiha FNU بھی ملاقات میں موجود تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مزید پختگی آ رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام جمہوریہ کوریا کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔ امن، جمہوریت اور خوشحالی کی راہ پر کوریا کے شاندار سفر سے متاثر ہیں۔
بہت جلد کوریا نے اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان کوریا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے: چودھری پرویزالٰہی
ہمارے باہمی تعلقات میں سیاسی، اقتصادی، سائنسی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی تعاون کے کئی پہلو ہیں۔
کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں۔ ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ پاکستانی مصنوعات اپنے معیار کی بدولت بہت جلد ایشیائی مارکیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں