سیالکوٹ: فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کردیا جبکہ لاش کو چوک میں رکھ کر آگ لگادی، وزیر اعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

سیالکوٹ : فیکٹری میں سری لنکن منیجر کو ہجومی تشدد میں قتل کرکے لاش جلائے جانے کے واقعے کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا جس کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں