گولڈن گیدڑ برطانیہ پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرنے جا رہے ہیں جبکہ گولڈن گیدڑ اٹلی، فرانس، ناروے، پولینڈ، سوئٹزر لینڈ، آسٹریا اور جرمنی میں پہنچ چکے ہیں۔

لندن (ڈیسک رپورٹ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گولڈن گیدڑ برطانیہ پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی آبادی یورپ میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ کچھ ہی وقت میں برطانیہ پر بھی حملہ آور ہونے والے ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق گولڈن گیدڑ برطانیہ میں نہ صرف ہجرت کرکے آئیں گے بلکہ اپنی آبادی کو بھی سب سے زیادہ تیزی سے بڑھائیں گے۔ یہ کسی بھی جانور کی طرف سے تاریخ کا تیز ترین پھیلاؤ ہوگا جو نہ صرف بہت سی فصلوں اور مویشیوں کو تباہ کرے گا بلکہ نئی بیماریاں بھی لے کر آئے گا۔

ماہرین کے مطابق گیدڑ بہت سی بیماریاں ساتھ لے کر چلتے ہیں جن میں سے 16 انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دن میں تین بار بھونکتے ہیں، یہاں تک کہ یہ گرجا گھروں کی گھنٹیاں یا جہازوں کے ہارن سن کر بھی بھونکنا شروع کردیتے ہیں۔

گولڈن گیدڑوں کا اصل علاقہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ ہے لیکن یہ اب یورپ میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ اب تک یہ اٹلی، فرانس، ناروے، پولینڈ، سوئٹزر لینڈ، آسٹریا اور جرمنی میں پہنچ چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سانتا کروز کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ گیدڑوں کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کی اصل وجہ بھیڑیوں کی آبادی میں کمی ہے۔ شکاریوں کی جانب سے بھیڑیوں کا شکار کیا جا رہا ہے جس کے باعث گیدڑوں کی آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں