فحش فلمیں دیکھنے والے ٹاپ 20 ممالک میں امریکہ پہلے نمبر آگیا جبکہ فحش بینی کرنے والے ٹاپ 20 ممالک میں کوئی مسلمان ملک شامل نہیں ہے۔

نیو یارک (ڈیسک رپورٹ) فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے سنہ 2021 کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق فحش بینی کرنے والے ٹاپ 20 ممالک میں کوئی مسلمان ملک شامل نہیں ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ فحش بینی امریکہ کے لوگوں نے کی جس کے بعد برطانیہ، جاپان، فرانس، اٹلی ، میکسیکو، کینیڈا، جرمنی اور فلپائن کا نمبر آتا ہے۔ برازیل ، سپین، آسٹریلیا، پولینڈ، یوکرائن، نیدر لینڈز، ارجنٹینا، کولمبیا، روس، سویڈن اور چلی بالترتیب سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہیں۔سنہ 2021 کے دوران اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ جاپانی فحش فلمیں دیکھی گئیں جبکہ خواتین کی ہم جنس پرستی پر مشتمل مواد دوسرے نمبر پر رہا۔ جاپانی فحش فلمیں پورے ایشیا میں سب سے زیادہ دیکھی گئیں جب کہ پاکستان اور انڈیا میں سب سے زیادہ لوگوں نے انڈین فحش فلمیں دیکھیں۔ عرب ملک مصر کے صارفین نے “عرب” کیٹگری کو سب سے زیادہ دیکھا ۔

خیال رہے کہ یہ ویب سائٹ گزشتہ آٹھ سالوں سے اپنے ڈیٹا کا تجزیہ پیش کرتی آ رہی ہے۔ رواں سال کئی صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان اور مصر کا نام صرف حوالے کے طور پر شامل کیا گیا ہے البتہ باقی کسی مسلمان ملک کا نام پوری رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔ پاکستان کا نام انڈیا کے ساتھ ایک ہی ریجن میں ہونے کی وجہ سے شامل ہوا جب کہ مصر کا نام عرب کیٹگری کی وجہ سے رپورٹ میں آیا تاہم دونوں ملکوں کے ایسے کوئی اعداد و شمار رپورٹ میں شامل نہیں ہیں کہ یہاں کتنے لوگوں نے یا کتنے گھنٹے فحش بینی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں