سوئٹزرلینڈ (بیورچیف) قائد اعظم کی 146ویں سالگرہ کا دن سوئس پاک فرینڈشپ فورم کے زیر اہتمام جنیوا میں ہر سال کی طرح قائد کی برسی کا انعقاد اور اس سال خصوصی طور پر ایک انتہائی منفرد انداز میں منایا گیا ہے
۔
کیونکہ اس پروگرام کا نام
“نوجوانوں کے نام پاکستان ”
اور اس پروگرام کا انعقاد ہماری نئی نسل نے کیا،
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،
چونکہ یہ پروگرام خاص کر ہمارے نوجوان نسل کے لیے تھا ان کو پاکستان کی سرگرمیاں اور قائد اعظم کے بارے میں آگاہ کر نا،
معزز مہمانوں نے ان تمام پچوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور پاکستان کے بارے میں ان کو آگہی دی،
بہت باصلاحیت شمیر عامر،
ہارون عامر اور دانیال حامد نے
بہت اچھے انداز میں اظہار خیال کیا۔
دیگر مہمانوں میں برن، زیورخ اور جنیوا سے ہمارے معزز ممبران نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں سوس پاک فرینڈشپ فورم کے صدر راجہ حفیظ نے خوبصورت انداز میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جو سوئٹزرلینڈ کے دور دراز علاقوں سے آئے،
پاکستان زندہ باد