پیرس: پاکستان بزنس فورم فرانس نے عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا۔

فرانس (حمید چوہدری سے) ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس عباس سرور قریشی جنہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان بزنس فورم فرانس کے زیراہتمام پیرس میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی

مہمان خصوصی سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی تھے جبکہ میزبان تقریب صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری تھے

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان پیرس (فرانس) عباس سرور قریشی نے اپنی مدت ملازمت کے دوران لوگوں کے کام کر کے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کر کے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

عباس سرور قریشی ایک مخلص ہمدرد اور اعلیٰ صفات کے حامل پاکستانی ہیں جن کے دل میں پاکستانیوں کیلئے محبت کا خاص جذبہ موجود ہے ،

عباس سرور قریشی فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں پیار و محبت چھوڑ کر جارہے ہیں وہ جانے کے بعد بھی اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیں یاد آتے رہیں گے۔اس موقع پر موجودہ تمام پاکستانیوں نے عباس سرور قریشی کو خوبصورت الوداعی الفاظ کا نذرانہ پیش کیا۔

عباس سرور قریشی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب منعقد کرنے پر پاکستان بزنس فورم فرانس کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فرانس میں اپنا قیام اور پاکستانیوں کی اپنے لئے محبت اور چاہت کبھی نہ بھلا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں