پیرس : ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان پیرس(فرانس)عباس سرور قریشی با اخلاق اوراعلی ظرف شخصیت کے مالک ہیں۔ ماجد چیمہ

فرانس (حمید چوہدری سے) قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری ماجد چیمہ نے حال ہی میں ترقی پا کر فرانس سے محکمانہ تبادلے میں ترکی انقرہ تعینات ہونیوالے ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان پیرس فرانس عباس سرور قریشی کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور بلاتفریق کمیونٹی کی خدمت پر شکریہ کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عباس سرور قریشی کی فرانس میں اردوادب کے حوالہ سے گرانقدر خدمات ہیں،

عباس سرور قریشی انتہائی نفیس اور ٹھنڈے مزاج کے افسر ہیں، سفارتخانہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران وہ ہر کسی کو برابر وقت دیتے رہے،انہوں نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی بڑی مدد کی جس کے اعتراف میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عباس سرور قریشی کو خدا نے ایسے ذہن اور فکر سے نوازا ہے کہ وہ موقع کی مناسبت سے چند لمحوں میں خوبصورت الفاظ کی مالا پرو دیتے ہیں اور حاضرین کیلئے تسیکن کے ساتھ ساتھ حیرت کے اسباب بھی پیدا کردیتے ہیں، عباس سرور قریشی نے اپنی تعنیاتی کے دوران شاعروں کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی بھوپور کوشش کی اور سفارتخانہ پاکستان پیرس میں کئی کامیاب مشاعرے کروائے، پاکستان کا قومی تہوار ہو یا کشمیر کے موضوع پر ہونیوالی تقریبات اس موقع پر انکی تقاریر سامعین کے اندر ایک نئی روح پھونک دیتی ہے اور انکی تقریر سننے والا تقریر سنتے سنتے تاریخ کے حصے میں حقیقی طور پر پہنچ جاتا ہے ، قیام پاکستان اور اس کے اغراض ومقاصد پر بامقصد، معلوماتی تقاریر پر سامعین میں ایک پرسکون خاموشی چھا جاتی ہے انکے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کانوں کے راستے دل میں اتر جاتے ہیں، عباس سرور قریشی انتہائی ذہین اور باکمال انسان ہیں، اللہ تعالی نے انکو انتہائی شاندار شخصیت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور بے انتہا خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے ،آپ سے ایک بار ملنے کے بعد لوگ آپ سے دوبارہ ملنا پسند کرتے ہیں ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ہمیشہ ہی عباس سرور قریشی کے ساتھ رہینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں