لاہور : پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے، پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ، اس سے قبل کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کاکام نہیں کرنے دیا ، ادارے بے اختیار تھے ، ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کرتے تھے جو بلدیاتی اداروں کا تھا ، وہ کبھی فنڈز تو کبھی ٹھیکیداروں کے پیچھے ہوتے تھے ۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔