پیرس (حمید چوہدری سے ) گزشتہ دنوں فرانس میں وفات پانے والے محنت کش پاکستانی آصف حسین ولد عاشق حسین جن کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں سے تھا ، ان کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے کم و بیش چھبیس سو یورو کی ضرورت تھی۔ لیکن فرانس میں ان کا کوئی بھی رشتہ دار یا قریبی دوست نہ تھا جو ان کی میت پاکستان بھجوانے کا خرچہ اٹھا سکتا۔ معروف سماجی راہنما صوفی نیاز صاحب جو کہ اس حوالے سے عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آصف حسین مرحوم کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے آدھی رقم سفارتخانہ پاکستان نے مہیا کردی ہے اور آدھی رقم فرانس کے ممتاز بزنس مین ، بزنس فورم فرانس کے چئیرمین ، مسلم لیگ ن فرانس کے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال اور معروف بزنس مین اور تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما مشتاق خان جدون نے عطیہ کی ہے۔ اور یوں ایک لاوارث پاکستانی کی میت پاکستان بھجوانے کا مسئلہ حل ہوگیا۔صوفی نیاز احمد نے مزید بتایا کہ بہت جلد میت پاکستان روانہ کردی جائیگی اور کمیونٹی سے درخواست ہے کہ اس میت کے حوالے سے کسی بھی فرد کو کوئی چندہ یا امداد نہ دیں کیونکہ پیرس کے دو مخیر حضرات اور سفارتخانہ پاکستان کی مدد سے تمام انتظامات کے لئے وسائل فراہم ہوگئے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے صوفی نیاز احمد صاحب سے
اس نمبر۔ 0786622014 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔