پیرس اور گردو نواح سے 11پاکستانی گرفتار، جعلی دستاویزات بنانا ، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد

پیرس ( حمید چوہدری سے) فرانس کے درالحکومت پیرس اور اس کے گرد و نواح سے 11 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان پر فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کا بھی شبہ ہے۔

نجی چینل کے مطابق ملزما ن کی عمریں 30سے 40برس کے درمیان ہیں جن پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔اس نیٹ ورک کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔ ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ بھی کی ۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی اور ایک سال سے زاید عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانا ، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی دستاویزات کےذ ریعے 180 بینک اکاونٹ کھولے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں