جو کچھ مرضی کرلیں میاں نواز شریف واپس نہیں آئینگے، ضرورت ہے کہ عوامی مسائل پر توجہ دیں۔چوہدری شجاعت حسین

لاہور : مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کرلیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے، وزیر اعظم کے امیدوار کا نواز شریف کو واپسی کے لیے کہنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی مسائل پر توجہ دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف پر جتنے پیسوں کا الزام ہے اس سے زیادہ ان کے کیسز پر خرچ کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس خصوصی بورڈ کو پیش کریں، رپورٹس نہ دینے پر آپ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا تھا کہ 16 نومبر 2019ء کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں