فرانس (حمید چوہدری سے) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھرپور ریلی کا اہتمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مخلص راہنماؤں نے کیا
یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے اختتام پر ریپبلک اسکوائر میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔
دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی،
ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان و کشمیرکے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے نے مودی اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔
ریلی کے شرکاء نے
مودی ٹیرورسٹ
انڈیا ٹیرورسٹ
ہم کیا چاہیں آزادی
کشمیر ی مانگیں آزادی
لے کے رہیں گے آزادی
کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یکجہتی کشمیر ریلی پیرس کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی ریپبلک اسکوائر پر جاکر ختم ہوئی۔ ریپبلک اسکوائر پر شرکاء ریلی نے گول دائرے میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی
اس موقع پر شرکاء ریلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے طاقت کے بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کے قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے ان سے کر رکھا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے کہا کہ مظلوم کشمیری عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل اوربھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کہیں گے کہ وہ اگلے دو دن مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلائیں کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااورکشمیری عوام کی قربانیں رنگ لائیں گی اور آزادی کی اس جدوجہد میں ہم انکے ساتھ ہیں اور سفارتی کوششوں سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم و بربریت بند کرے۔اسی طرح ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو انکے مستقبل کا فیصلہ انکی مرضی و منشاء کے مطابق کرنے کے لئے استصواب رائے دلوائے۔