ڈیرہ اسماعیل خان : امیر جمعیت علمائے اسلام ( ف ) اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہا ہے ۔ ہم گرین سگنل کے انتظار میں نہیں ورنہ گھر بیٹھتے
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل ، نالائق اور ناجائز حکومت نہیں کر سکتے ۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ۔ عمران خان قوم کا مجرم عوام کے سامنے آکر تو دکھائے ۔ ہماری جدو جہد کا ٹارگٹ اس نظام کی تبدیلی ہے ۔ استعفوں ا عدم اعتماد کو مشاورت سے کیا جائے گا ۔ عوام کو ووٹ کی امانت واپس دلانے ، ایک جائز حکومت کے اور قیام کیلئے جد وجہد رائیگاں نہیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں ، اپوزیشن لیڈر اور آصف علی زرداری کی ملاقات دوسیاستدانوں کی ملاقات ہے ۔ رہنماؤں میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے مجھے فون پر آگاہ کیا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے روپے سے ہمارے خطے کے تمام ممالک سے کم ہے ، جب ہماری حکومت ختم ہو رہی تھی اس وقت ترقی کا تخمینہ 5 فیصد تھا مگر اب زیرو ہے ، سوویت یونین معاشی طور پر گرا تباہ ہو گیا ، 14 ملین مارچ کئے ، تین سال سے جد وجہد کر رہے ہیں ، ہمارے اجتماعات میں ایک طبقہ نہیں بلکہ ہر کوئی کھڑا تھا ۔
امیر جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کا کہنا تھا کہ پنجاب کا گورنر برطانیہ کا شہری ہے وہ وہاں کہہ رہا کہ آئی ایم ایم ایف نے سب کچھ لکھوا لیا ہے ، ایف بی آر آئی ایم ایف کے حکم پر 11 55 نئے ٹیکس لگا رہا ہے ، ہر چار ماہ بعد نیا بجٹ لایا جا رہا ہے ، اس وقت پاکستان کے منصوبے ایمنسٹی سکیم میں دئیے جا رہے ہیں ایک ایک فیصلے کو سمندر میں پھینکیں گے ، کس طرح پولیس والا بچہ بیچ رہا ہے ، پارلیمنٹ کے سامنے بچے بیچے جا رہے ہیں ، ہم نے علاقے کی ترقی کو ووٹ کے لئے بنا دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو حکمرانوں نے ڈبو دیا ہے ، ملکوں میں جب ایسے حالات ہوتے ہیں تو عوام بغاوت پر اتر اتی ہے ، ناا ہل کہتا ہے امریکا کا نیا صدرمجھے فون نہیں کرتا ہے ، حکمرانوں نے چین کی 70 سالہ دوستی کو ڈبو دیا ہے ، پاکستان کو کالونی بنا دیا گیا ، نااہلوں کو لاکر بین الاقوامی ایجنڈے کی تقویت ملی ہے ، ہم نے سنجیدہ سیاست کی ہے ، میرے والد اور میری سیاست سب ڈیرے والوں کے سامنے ہیں ، جعلی نمائندے ڈیرہ کو ڈو بنا چاہتے ہیں ۔