اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم زخمی

اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے طالب علم حذیفہ کو گولی پاؤں میں لگی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

طالب علم کے والد کا کہناہے کہ حذیفہ ٹیوشن سے دوستوں کےساتھ موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،نہ رکنے پر فائرنگ کی۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کارروائی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں