تحریک عدم اعتماد، ابھی تو باورچی خانے میں سامنا اکھٹا کیا جارہاہے ، ابھی پکنا شروع نہیں ہوا ،چوہدری پرویز الہی

اسلام آباد: ایم کیوایم کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، اس اہم میٹنگ کے بعد پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک عدم اعتماد کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ابھی باورچی خانے میں سامان اکھٹا کیا جارہاہے ۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتما د سے متعلق اپوزیشن والے ہی بتا سکتے ہیں، لیکن ابھی خدوخال سامنے آجائیں، کوئی چیز آجائے، ابھی تو باورچی خانے میں سامنا اکھٹا کیا جارہاہے ، ابھی پکنا شروع نہیں ہواہے ، آپ کاذہن ہے کہ کچا ہی کھا لیں ۔

ایم کیوایم کے عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اختیارارت ہوں تو لوگوں کیلئے کام کر سکیں، ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ حکومت میں بیٹھے اور لوگوں کے مسائل حل کرائے ،سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں، ملاقات میں سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے ، سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں ، ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ حکومت میں بیٹھتے اور اپنے علاقے کے لوگوں کو ڈیلیور کرے ۔

ایم کیوایم کے عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں، آج کی ملاقات بھی اسی حوالےسےتھی،ہم اپوزیشن کوبھی ساتھ لےکرچلتےہیں، جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی بھی کرتےہیں، آصف زرداری کی آمد کا مقصد چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرناتھا،
ان کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ ہیں، بڑے ہیں ، ہمیشہ شفقت سے پیش آئے ، ہم آج یہاں چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کیلئے آئے تھے ، ہم اور چوہدری صاحب حکومت کے ساتھ ہیں ، جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے ہی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں