فرانس (حمید چوہدری سے) سابق کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس ، سابق امیدوار قومی اسمبلیNA162 ، صدرپاکستان پیپلزپارٹی بوریوالا چوہدری کامران یوسف گھمن نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں تنظیمی امور اور لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،مرد حر آصف علی زرداری کو چوھدری کامران یوسف گھمن نے بورے والا میں تنظیم سازی اور لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کرتےہوئے کہا کہ ملتان میں لانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اس موقع پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ کامران یوسف گھمن جیسے ورکر پارٹی کا سرمایہ ہیں ، اوورسیز تنظیموں کو جلد ہی متحرک کیا جائے گا اس موقع پر چوہدری کامران یوسف گھمن نے اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے یورپ کی صورتحال سے آگاہ کیا ، کامران گھمن کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری،شہباز شریف ،چوہدری برادران کی ملاقات سے حکومت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، جیالے عنقریب سلیکٹڈ حکومت کی تمام غلط فہمیاں دور کریں گے، بلاول بھٹو لانگ مارچ کے ہمراہ ملتان پہنچیں گے اور ان کا ملتان میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔