سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) سرائے عالمگیر کی سیاسی صحافتی سماجی قیادت کی کوششیں رنگ لے آئی۔میونسپل کمیٹی کی ملکیتی عمارت مسماری کے بعد دوبارہ تعمیر ہونا شروع ہو گئی۔عمارت کی چار دیواری تعمیر کرنے کے بعد چھت ڈالنے کا کام شروع ہو گیا
مقامی میرج ہال کے نزدیک میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر کی ملکیتی پرانی عمارت کو مبینہ طور پر مسمار کیا گیا تھا جس کے بعد بلدیہ کے سابق چئیر مین مرزا حق نواز ایڈووکیٹ۔سابق کو نسلر راجہ نصر اللہ کیانی۔سماجی شخصیت محمد اعتزاز چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی اور سرائے عالمگیر کے صحافیوں کی بروقت رپورٹنگ سے انتظامیہ نے فوری طور پر مسمار کی جانے والی عمارت کی تعمیر شروع کرا دی چار دیواری تعمیر کرنے کے بعد چھت ڈالنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ۔
شہریوں نے اس احسن اقدام پر سرائے عالمگیر کی سیاسی سماجی اور صحافتی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔