فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں کے ایک وفد نے گزشتہ روز قائم مقام سفیر پاکستان فرانس امجد عزیز قاضی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اور سفیر پاکستان کو 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے پروگرام کے حوالے سے دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا ۔
کمیونٹی راہنماؤں نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت اور شاندار پروگرام 22 مارچ کی شام کو کیا جائے گا۔ جس میں کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر شریک کریں گے یہ پروگرام پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے تلے منعقد ہوگا اور صرف پاکستانیت کا پرچار ہوگا۔
سفیر پاکستان نے کمیونٹی راہنماؤں کو گزشتہ دنوں ہونے والی بھرپور اور یادگار یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ بہت عرصے کے بعد اتنا بڑا پروگرام دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی پیرس بہت بڑا اور نہایت ڈسپلنڈ ایونٹ تھا ،
دوران ملاقات فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور سفارت خانہ کی بہترین کاگردگی پر وفد نے خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
سفیر پاکستان کے ساتھ ملاقات میں ان کے ساتھ پریس قونصلر دانیال گیلانی ۔ہیڈ آف قونصلر سیکشن احسان کریم ۔سیکنڈ سیکرٹری ارسلان میر بھی موجود تھے جبکہ کمیونٹی کے وفد میں صدر مسلم لیگ( ق) فرانس صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر ، پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، صدرانجمن فلاح دارین فرانس کاشف شیخ ، جنرل سیکرٹری اوورسیز فورم فرانس چوہدری ابوبکر گوندل اور سینئر راہنما تحریک انصاف چوہدری مظہر قیوم گوندل شامل تھے۔