پیرس : میاں نواز شریف کے دور میں انفراسٹرکچر میں بہتری ہوئی اور پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا۔ سردار ظہوراقبال

فرانس( حمید چوہدری سے) یورپ کے ممتاز بزنس مین اور مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال بزنس ٹور پر آج کل دوبئی میں ہیں۔

اپنے بزنس ٹور میں انہوں نے دوبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا وزٹ بھی کیا، جہاں ان کے گروپ شمع انٹرنیشل گروپ آف کمپنیز نے اپنا اسٹال لگایا، اور پوری دنیا سے آئے ہوئے فوڈز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے فوڈ برانڈ شمع انٹرنیشنل کے حوالے سے مختلف انٹرنیشنل برانڈز کے ساتھ بزنس ڈیل بھی کیں۔

پاکستان کے معروف شان انٹرنیشنل گروپ نے سردار ظہور اقبال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے مختلف بزنس مینوں نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنما سردار ظہور نے کہا کہ دوبئی فوڈ ایکسپو جیسے بڑے ایونٹ پاکستان میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ پاکستان کی معیاری فوڈ مصنوعات زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ ہوں اور ملک میں زر مبادلہ آئے۔ اس سے ملک میں بیروزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوبئی کی ترقی دیکھ کر میاں نواز شریف یاد آتے ہیں۔

ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ادوار میں پاکستان نے ترقی کی ، ملکی انفراسٹرکچر میں جو بہتری ہمارے قائد میاں نواز شریف کے دور حکومت میں آئی، اُس کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی، نواز شریف کے دور میں پاکستان میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے، سڑکوں کا جال بچھا اور عوام کی زندگی میں بہتری آئی، وہ کسی دور میں نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں