جہلم(محمد اسماعیل چوہدری) ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ منشیات کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کرلائی گئی تھی۔
منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا۔ جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔
سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم آفتاب باجوہ نے بتایا کہ سہیل شہزاد کو برآمد کی گئی چرس سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائن جہلم میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے