گجرات (محمد اسماعیل چوہدری) گجرات پولیس نے موٹر سائیکل،مال مویشی اورچوری کی وارداتیں کرنے والے 12ملزمان کو گرفتارکرلیا
گرفتار ملزمان سے 31موٹر سائیکل، 2چنگ چی، 1لوڈر رکشہ، مال مویشی 2بھینسیں، 1گائے،3بکریاں، نقدی 4لاکھ 50ہزار روپے برآمد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد
ڈی پی او عمر سلامت نے خصوصی تقریب کے دوران مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل اور گرد ونواح میں موٹر سائیکل،مال مویشی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن امیر عباس، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ محمد عتیق اور دیگر افسران کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے دن رات محنت اورانتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے سٹی سرکل اور گرد ونواح کے علاقہ میں متحر ک 12ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔موٹر سائیکل،مال مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان میں 1۔ محمد عمران ولد محمد حبیب ساکن کتووال حال کالرہ گجرات 2۔ محمد عمران ولد عبدالغنی ساکن اسلام نگر گجرات 3۔ عدیل عرف علی عبداللہ ولدمظہر مقصود ساکن اسلام نگر گجرات 4۔ علی حسن ولد اصغر علی ساکن قادر کالونی گجرات5۔صفدر حسین ولد مدثر اقبال ساکن قادرکالونی گجرات6۔ انعام شہزاد عرف شادو ولد سہیل عباس ساکن پاسبان کالونی گوجرانوالہ 7۔ حمزہ طارق ولد محمد طارق ساکن کالو پورہ گجرات 8۔ عثمان ولد شہباز علی ساکن سٹاف گلہ گجرات 9۔ عمران ولد امتیاز ساکن گوجرانوالہ شامل ہیں۔ ملزمان دو طریقوں سے واردات کرتے تھے، ایک تو مویشی چوری کی وارداتیں کرتے،اس کے علاوہ موٹر سائیکل، چنگ چی اور لوڈر رکشے بھی چوری کرتے تھے۔
ملزمان مختلف دیہاتوں میں جاکر ڈیرہ مویشیاں پر مال مویشی دیکھ آتے اور قریب ارد گرد ہی گھومتے رہتے اور جب شام کے وقت مالک ڈیرہ اپنے گھر چلا جاتا تو یہ پیچھے سے مویشی چوری کرکے لے جاتے۔اسی طرح یہ موٹر سائیکل، چنگ چی و لوڈر رکشے بھی چوری کر لیتے۔ چونکہ ملزم حمزہ طارق موٹرسائیکل مکینک بھی ہے جو کہ چوری کے بعدچنگ چی ولوڈر رکشہ کھول کرمختلف پارٹس میں فروخت کردیتا۔ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان 1۔وقار احمد ولد افتخار احمد ساکن دینہ جہلم، 2۔محمد رضوان ولد افتخار احمد ساکن دینہ جہلم، 3۔عامر شہزاد ولد محمد عارف ساکن دینہ جہلم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے 30جنوری کو جیل چوک پر واقع علی شان کولڈ کارنر سے4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے گولڈ لیف سگریٹ او رفینسی لائٹرچوری کئے۔ جو پولیس تھانہ سول لائن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی سے واردات کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 31موٹر سائیکل، 2چنگ چی، 1لوڈر رکشہ، مال مویشی 2بھینسیں، 1گائے،3بکریاں، نقدی 4لاکھ 50ہزار روپے برآمد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمدکیا۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی پی او کمپلیکس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران مسروقہ برآمدگی اصل مالکان کے حوالے کی۔