لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔
مقدعیہ کے مطابق وہ لاہور کی رہائشی ہے اور اس کا بذریعہ فون بھولا ریکارڈ سے رابطہ ہوا تھا۔گزشتہ روز (سومورا کو) بھولا ریکارڈ نے مجھے نجی ہوٹل بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ملزم نے مجھے زبان بند رکھنے کے لیے دھمکیاں بھی دیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔