فرانس پاک رائٹرز فورم کی بانی صدر شاز ملک کی قیادت میں ادبی تنظیمات کی سفارتخانہ پاکستان پیرس میں سفیر پاکستان سے ملاقات ۔

فرانس ( حمید چوہدری سے ) فرانس پاک رائٹرز فورم کی بانی صدر شاز ملک اور فرانس کے معروف شعراء کا ادبی وفد کی صورت میں پاکستان ایمبیسی پیرس میں سفیر پاکستان محترم امجد قاضی سے ملاقات کی۔
جس میں فرانس پاک رائیٹرز فورم کی طرف سے محترمہ شاز ملک اور محترم عاشق رندھاوی نے شرکت کی
راہ ادب تنظیم کی بانی صدر معروف لکھاری محترمہ ممتاز ملک ، بزم صدائے وطن کے بانی صدر مقبول الہی شاکر ، بزم اہل سخن پیرس کے صدر عاکف غنی ملک شریک ہوۓ

اور فرانس میں ادب کے فروغ کے سلسلے میں ادب کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز قائم مقام سفیر پاکستان محترم امجد قاضی کو پیش کی گئیں جو انہوں نے بہت توجہ سے سنیں۔ ملاقات میں سفیر پاکستان کے ہمراہ انکے پریس قونصلر دانیال گیلانی ، احسان کریم ہیڈ اف قونصلر سیکشن بھی شامل گفتگو رہے۔

سفیر پاکستان کی جانب سے یہ سہولت دینے کا وعدہ کیا گیا کہ فرانس میں بسنے والے تمام پاکستانی شعراء ادباء کی کتب کو ایک ریک میں ایمبیسی میں رکھا جا ئے گا اور بچھلے دو سال سے جن شعراء یا ادباء کی کتابیں شائع ہوئیں ہیں انکی مشترکہ تقریب پذیرائی چودہ اگست کو ایمبیسی میں رکھی جائیگی اس حوالے سے تمام شعراء ادباء کی پذیرائی اور ان کے کام کو مد نظر رکھتے ہوۓ انکو سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائینگے جس پر تمام شعراء نے سفیر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سب شعراء نے خوشدلی سے شاز ملک کا شکریہ ادا کیا اور انکے اس قدم کو سراہا کہ انہوں نے ایسی ملاقات کا اہتمام کیا – تمام ادبی شخصیات کو سفیر پاکستان کے سامنے اپنی تجاویز اور نگارشات پیش کرنے کا موقع بھی ملا محترمہ ممتاز ملک نے اپنی کتابیں اور تحریری تجاویز پیش کیں ، جبکہ عاشق رندھاوی نے بھی اپنی کتاب سفیر پاکستان کو پیش کی جبکہ شاز ملک نے اپنی تحریری تجاویز اور غزلیات کی سی ڈی “ تم ساتھ میں رہنا “اور فرانس پاک رائیٹرز فورم کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ایس ایم ٹیکستایل اور فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کے سر پرست اعلی ملک سعید صاحب کی جانب سے سفیر پاکستان اور انکے عملے کے لئیے پھولوں کو گلدستہ اور کچھ تحائف پیش کئیے گئے اور یوں یہ ملاقات خوبصورت ماحول میں خوشگوار احساسات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں