سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں 2پاکستانیوں سمیت 10پاکستانی گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں مزید 2پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ریاست میں منشیات کے مقدمہ کی سزا موت ہے ۔

خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ الخوبر پولیس نے دو رہائشیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے منشیات نوشی کو فروغ دینے کی کوشش کی جس کے لیے وہ 822 گرام منشیات فروخت کررہے تھے ۔ اس حوالے سے ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جعلی سرکاری دستاویزات بنا کر ہیر پھیر میں ملوث 8 پاکستانی پکڑے گئے جن کے بارے میں پولیس معلومات ملی تھیں کہ ریاض شہر میں نامعلوم افراد پر مشتمل ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو جعلی دستاویزات تیار کرکے انہیں فروخت کرتا ہے ، ملزمان کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں