سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے
ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر مجاہدعباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد علی ساکن شہانہ لوک ضلع منڈی بہاؤالدین۔2۔ عثمان علی ساکن ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں جن سے ناجائز اسلحہ رائفل کلاشنکوف، رائفل 223بور معہ 14میگزین اور 210روند برآمد ہوئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔