لاہور (ڈیسک نیوز) نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور کے ایک طالب علم نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے الزام لگایا کہ خواجہ سرا نے دوست بناکرپیسے، موبائل اورموٹرسائیکل چھین لی۔
طالب علم کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ خواجہ سرا سے سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی، اس نے ملاقات کےلیے بلایا اورگن پوائنٹ پر برہنہ کر کے ویڈیو بنائی۔