فرانس میں یوم قرارداد پاکستان 23مارچ پاکستان کے سبز پرچم تلے مشترکہ طور پر منانے کا فیصلہ

فرانس (حمید چوہدری سے) یوم قرارداد پاکستان تئیس مارچ پاکستان کے سبز پرچم تلے مشترکہ طور پر ملی جذبےسے منائیں گے، کمیونٹی راہنماؤں کا اعلامیہ
یوم قرارداد پاکستان تئیس مارچ کا پروگرام مشترکہ طور پر منایا جائے گا۔ پروگرام 23 مارچ شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ یوم قرارداد پاکستان کا پروگرام سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہر مکتبہ فکر کے پاکستانی مشترکہ طور پر منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ شام پاکستانی کمیونٹی فرانس کے راہنماؤں نے ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں تئیس مارچ کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے لئے تجاویز پیش کی گئیں جن کی روشنی میں انتظامات کو آخری شکل دی گئی اور اجلاس میں موجود کمیونٹی راہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ کمیونٹی راہنماؤں نے اس تجویز پر سختی سے عمل کرنے کا اعادہ کیا کہ پروگرام مقررہ وقت پر شروع کرکے ایک اچھی روایت کی بنیاد رکھی جائے گی۔اجلاس میں ہال کے انتظامات ، آرگنائزنگ کمیٹی ، استقبالیہ کمیٹی کے حوالے سے دوستوں نے ذمہ داریاں بخوشی قبول کیں اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی کی تمام سیاسی ، سماجی مذہبی و کاروباری تنظیمات و شخصیات کو بھی یوم قرارداد پاکستان کے اس خوبصورت پروگرام کی دعوت دی جائیگی۔

اجلاس میں تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر ، بانی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن ، مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ ، سینئر راہنما عصمت اللہ تارڑ ، مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم ، اوورسیز فورم فرانس کے چوہدری ابوبکر گوندل ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری گلزار لنگڑیال ، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے چئیرمین راجہ اشفاق احمد ، پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاضی عامر ، پاکستان کمیونٹی سنٹر فرانس کے بانی چوہدری فیاض ارشد ، سینئر راہنما رانا سعود ، جموں و کشمیر فورم فرانس کے چئیرمین نعیم چوہدری ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما کاروباری شخصیت لالہ شبیر برھان ، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری منور جٹ بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں