سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر مبارک حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم شہروز مرتضیٰ ولد مرتضیٰ رضا ساکن ٹیچ بھاٹہ ضلع راولپنڈی سے دو عدد پسٹل برآمد ہوئے۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے جعلی کرنسی 1لاکھ 15ہزار روپے بھی برآمد ہوئی۔ جس کے متعلق گرفتارملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔