اسلام آباد ( ڈیسک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا ،وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطے جاری ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کسی صورت بھی این آر او نہ دینے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے کیسز کی فکر ہے ، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔