اسلام آباد ( ڈیسک رپورٹ) متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے پر اتفاق کرلیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو یقین دہانی کرا دی کہ تحریک عدم اعتماد کےبعدپرویزالہیٰ کووزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو پیغام پہنچایا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) اگلے 24 گھنٹوں میں اہم اعلان کرے گی ، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو بھی تمام یقین دہانیاں کرا دیں ۔