لاہور(ڈیسک رپورٹ)وفاق میں وزیراعظم عمران خان کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عد م اعتماد جمع کروا دی ہے ، اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک رانا مشہود اور سمیع اللہ خان سمیت دیگر اراکین کی جانب سے جمع کروا ئی گئی ہے جس پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد آنے کے بعد عثمان بزدار اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکیں گے اور سپیکر 14 روز میں اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔