(ق)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی، چوہدری پرویز الہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق)نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں