اسلام آباد(ڈیسک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔(ق )لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا “معاملات طے!یہ بازی کپتان ہی جیتے گا، ایک گیند سے 3 وکٹیں، اس کا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب و کامران کرے، عدم اعتماد کی سازش ناکام ، عثمان بزدار نے کہا کہ ان کے لیے اپنی وزارت اعلیٰ اہم نہیں، وزیراعظم عمران خان اہم ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی نامزد۔
معملات طے!یہ بازی کپتان ہی جیتے گا-ایک گیند سے تین وکٹیں-اسکا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے-اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب و کامران کرے-عدم اعتماد کی سازش ناکام -عثمان بزدار نے کہا کہ انکے لیے اپنی وزارت اعلیٰ اہم نہیں-وزیراعظم عمران خان اہم ہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی نامزد
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 28, 2022