جہلم (محمداسماعیل چوہدری سے) تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے ،
سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری اور شہباز شریف نے شرکت کی ۔ چوہدری فرخ الطاف ، عامر لیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی ۔
مخرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں چوہدری فرخ الطاف بھی شامل ہیں ، سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196 ارکان قومی اسمبلی موجود تھے ۔ جہلم چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 7 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں ۔