اسلام آباد (ڈیسک رپورٹ) وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی۔
اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ 2022 کو پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ جناب سپیکر غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر تحریک عدم اعتماد آئین کے منافی ہے ۔