اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔‘
عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں- وہ ہار چکے ہیں-مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا-آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے-کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے-وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 8, 2022
انہوں نے واضح کیا کہ ‘ مٹھائی پھر ضائع‘ الفاظ یاد رکھیے گا آنے والا وقت بتائے گا انشاءاللہ، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا جس میں انہوں کہا کہ وہ قوم سے خطاب کریں گے ،قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا