” خان صاحب یہ ملک ہے مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا” منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت

اسلام آباد (ڈیسک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما عامر لیاقت حسین کا بھی ردِ عمل آگیا۔


اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “یہ ملک ہے خان صاحب ملک، مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا۔”

ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا “اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے،


ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی ، بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں، مجھے وہاں تک پہنچانے والے آپ اور آپ کے مولا جٹ مشیر ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں