پیرس: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں (ن) لیگی کارکنوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔

فرانس (حمید چوہدری سے) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں (ن) لیگی کارکنوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلائیں اور خوشی کا اظہار کیا-

(ن)لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ آج ان کو ایک ایسے شخص سے نجات ملی ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کر دیا تھا-

انہوں نے کہا کہ یہ آئین پاکستان کی جیت ہے، یہ جمہوریت کی جیت ہے،اب اس فتح کی وجہ سے ہم جمہوریت کی بحالی کی طرف بڑھیں گے جس سے پاکستان مضبوط ہو گا اور سب کے حالات میں بہتری آئے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں