آج پارلیمان آئینی اور قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہاہے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب

اسلام آباد (ڈیسک نیوز )شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ جناب سپیکر سپریم کورٹ نے آپ کے اور عمران خان کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ، نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ اسے مسترد کر دیا اور پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنا دیا ۔

ان کا کہناتھا کہ پوری قوم کو سلام پیش کرتاہوں جن کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن آیاہے ، میں گزارش کرنا چاہتاہوں کہ آج سپریم کورٹ کا جو حکم ہے ، اس کے مطابق ہاوس کی کارروائی چلائیں گے کہ اس لیے آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہاہے ، آج پارلیمان آئینی اور قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہاہے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتاہوں کہ جو ماضی میں ہو گیا وہ ہو گیا ، آج آپ آئین اور قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہو جائیں ، صحیح سپیکر کا کرادار نبھا کر تاریخ میں نام لکھوا لیں ، سلیکٹڈ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کریں ۔

آج سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے، سپیکر نے شہبازشریف کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھاہے ، میں من وعن اس کے مطابق کارروائی کروں گا ، اس میں اہم بات یہ بھی ہے ، انٹرنیشنل سازش کے حوالے سے جو بات اٹھی ہے ،اس پر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بات ہو۔سپیکر کی بات سن کر شہبازشریف نے زور دار جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کریں گے ، انٹرنیشنل سازش کی بات کریں گے توہم ان کو اس حمام میں ننگا کریں گے،، ہم آپ کی طرح پاکستانی ہیں ، جب یہ بات ہو گی تو بات بہت دور تک جائے گی، پھر وہ بھی بات وہ گی جب 2014 میں آپ کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا گیا ، آپ کے وزیراعظم ٹرمپ کو مل کر آئیں تو کہیں کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیاہوں ، نوازشریف نے کہا کہ ہم پانچ ارب ڈالر نہیں لیتے ، ہماری عزت اور وقار ہے ، اگر آپ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ شہبازشریف نے اپنی تقریر کے آخر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایاکہ آپ سپریم کورٹ کے دیئے گئے ایجنڈے کے باہر نہیں جا سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں