سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا

اسلام آباد (ڈیسک نیوز)نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپوزیشن ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ان کا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ 30 سال پرانا تعلق ہے اور وہ اس کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے صاف انکار کردیا اور کہا توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران خان سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں