اسلام آباد(ڈیسک نیوز )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دے دیا۔سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر حکام شریک ہیں۔
جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر قومی اسمبلی کو آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔