اسلام آباد: عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی ہال میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات ہوئی۔
خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون فواد چوہدری ایوان میں خوش گپیوں میں مصروف۔۔ واہ رے سیاست @fawadchaudhry pic.twitter.com/Va34O7aZGu
— Usman Khan (@IUsmanKhan786) April 9, 2022
اجلاس میں وقفے کے دوران حکومتی و متحدہ اپوزیشن کے اراکین ایوان میں موجود ہیں اور آپس میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
فواد چوہدری اور سعد رفیق نے بھی ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔
دونوں کی گپ شپ جاری تھی کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی اس گفتگو میں اپنا حصہ ڈالنے آئے۔
https://twitter.com/Dost_M_Mazari/status/1512685259879419912?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512685259879419912%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1072309
ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا کہ فواد چوہدری کی اسمبلی ہال میں سعد رفیق سے ملاقات، فواد بھائی خواجہ سعد رفیق کو کہہ رہے ہیں کہ میرے لیے گنجائش نکالیں، میں پی ٹی آئی سے بھی زیادہ جوشیلے انداز میں ن لیگ کو ڈیفینڈ کروں گا۔