ممبران پنجاب اسمبلی کو غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے ،سینیٹرکامل علی آغا

لاہور ( ڈیسک نیوز ) مسلم لیگ (ق) نے ممبران پنجاب اسمبلی کوہوٹل میں رکھنے کے اقدام کو چیلنج کردیا ، درخواست مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی ۔

نجی نیوزچینل کے مطابق عامل علی آغا کی جانب سے کہا گیا کہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے ۔

درخواست میں عدالت سے حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی اجازت بھی طلب کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں