اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے حق میں ووٹوں دینے والوں کی فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدم اعتماد کے حق میں ووٹوں کی تعداد کی فہرست جاری کردی۔
Update from National Assembly . Members present to vote for No Confidence against Imran Khan @pmln_org pic.twitter.com/t7Dd0rEAEc
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 9, 2022
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ن لیگ کے84، پی پی کے56،ایم ایم اےکے 14ارکان ، ایم کیو ایم کے6 ، پی ایم ایل ق کے 2 ارکان ،اے این پی کاایک رکن ، بی این پی کے4 ، جے ڈبلیو پی کا ایک رکن ، 4آزاد امیدوار موجود ہیں۔
خیال رہے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تحریک عدم اعتمادآئینی وجمہوری حق ہے، آج ووٹنگ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔