وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 9 بجے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف اپوزیشن اور حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر رات 8 بجے ووٹنگ کرانے پر اتفاق کر لیا ہے، اور اب وزیر اعظم اچانک نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج رات 9 بجے ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اور حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر رات 8 بجے ووٹنگ کرانے پر اتفاق کر لیا ہے، اس سلسلے میں صبح سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جو سپریم کورٹ کے حکم پر ووٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں